بھونیشور،27مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن اور اڑیسہ حکومت نے آج سرکاری طور پر تصدیق کی کہ مردوں کا ورلڈ لیگ فائنل 2017 اور مرد ورلڈ کپ 2018 کا انعقاد یہاں کیا جائے گا۔کلنگااسٹیڈیم ہاکی کے دو بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ اس اسٹیڈیم میں 2014 مرد ہاکی چمپئنز ٹرافی کا کامیاب انعقاد کیا گیا تھا۔ اس ہاکی انڈیا لیگ کی موجودہ چمپئن کلنگا لاسرس کا بھی گھریلو مقام ہے۔مرد ہاکی عالمی فائنل بھونیشور 2017 ایک سے 10 دسمبر تک منعقد ہوگا، اس میں میزبان کے علاوہ دنیا کی بہترین آٹھ ٹیموں کا خیر مقدم کیا جائے گا جو ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل سے کوالیفائی کریں گی۔ایف آئی ایچ کی پریس ریلیز کے مطابق مرد ہاکی ورلڈ کپ 2018 نومبر کے آخر اور دسمبر کے شروع میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان ہندوستان کے ساتھ 15 ٹیمیں ہوں گی۔یہ ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل اور اس سال ہونے والی براعظم چمپئن شپ سے کوالیفائی کریں گے۔یہ بھی تصدیق کی گئی کہ اڑیسہ ریاست دونوں ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اسپانسر ہوگا، جس سے سرکاری ٹورنامنٹ خطاب’’اڑیسہ مرد ہاکی ورلڈ لیگ فائنل بھونیشور 2017‘‘ اور ’’اڑیسہ ہاکی مرد ورلڈ کپ بھونیشور 2018 ‘‘ہو جائے گا۔ایف آئی ایچ صدر نریندر بترا نے اس کا اعلان کیا جبکہ اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ریاست کے ہاکی شائقین کو ہی پرجوش نہیں کرے گا بلکہ اس سے نوجوان نسل میں اس کھیل کو تشہیر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔